ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نما میٹرو کے اڈمنسٹریٹیو بورڈ کی بنگلور میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ کے اسٹاف سے بات چیت

نما میٹرو کے اڈمنسٹریٹیو بورڈ کی بنگلور میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ کے اسٹاف سے بات چیت

Thu, 15 Mar 2018 11:25:37    S.O. News Service

بنگلورو ، 14مارچ (ایس او نیوز/ یواین آئی ) نما میٹرو کے اڈمنسٹریٹیو بورڈ نے بنگلورو میٹرو ریل کارپوریشنل لمیٹڈ کے اسٹاف ارکان سے بات چیت کا فیصلہ کیا ہے جو مختلف مطالبات بشمول تنخواہوں پر نظر ثانی کے لئے 22 مارچ سے ہڑتال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔آپریشن اینڈ مینٹیننس ڈیویژن کے اگزیکیٹیو ڈائرکٹر شنکر کی قیادت میں ایک اجلا س منعقد ہوا ۔ میٹرو ریل کے ڈرائیورس ' اسٹیشن کنٹرولرس ' سیکشن انجنئرس ' سگنلنگ ' ٹیلی کام ' آٹو میٹک فیر کلکشن ' سیول ورک ڈیویژن کے نمائندوں نے اس میں شرکت کی۔ہڑتال کی اپیل کرنے والی مکمل ایسوسی ایشن کومدعو کرنے کے بجائے ہر ڈیویژن سے دو ارکان کو بات چیت کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔ ایسوسی ایشن کے سکریٹری ٹی آر اودے نے کہا کہ اسٹاف کو بھی بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا جو بی ایم آر سی ایل ایمپلائز اسوسی ایشن کے ارکان ہیں۔ اسی طرح کا اجلاس 7جولائی 2017کو ہوا تھا۔ 3ارکان بشمول شنکر کی زیر قیادت کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائی گئی تھی تاکہ اسٹاف کے مسائل کی سماعت کی جاسکے تاہم ایک بھی مطالبہ کو پورا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ منیجنگ ڈائرکٹر کو چاہئے کہ وہ ایسوسی ایشن کے اہم لیڈروں کے ساتھ بات چیت کریں۔ 


Share: